Premium Content

واٹس ایپ کا ڈیٹا ٹرانسفر کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

فوری پیغامات بھیجنے والی  ایپلی کیشن واٹس ایپ پیغامات اور بڑے سائز کی فائلوں کی منتقلی کے لیے اہم فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔

میٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسر مارک زکربرگ نے ایک نئے چیٹ ٹرانسفر فیچر کا اعلان کیا ہے کہ جس کی مدد سے کلاؤڈ بیک اپ کا استعمال کیے بغیر پرانے فون پر موجود کیو آر کوڈ کو نئے فون سے اسکین کر کے ڈیٹا منتقل کیا جاسکے گا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کے اعلان کے مطابق ڈیٹا صرف دو ایک جیسے آپریٹنگ سسٹم کی ڈیوائسز میں شیئر کیا جا سکے گا اور منتقلی کا عمل مکمل طور پر اِنکرپٹڈ ہوگا۔

یہ نیا طریقہ کلاؤڈ پر مبنی موجودہ طریقے سے ممکنہ طور پر زیادہ تیز اور آسان ہوسکتا ہے۔ ان کلاؤڈز کے طریقہ کار میں آئی کلاؤڈ یا گوگل ڈرائیو پر بیک اپ ہسٹری بنائی جاتی ہے اور پھر نئی ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ کر لی جاتی ہے۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

یہ نیا فیچر صارفین کو کلاؤڈ کی مشکل سے بھی باہر نکال سکے گا۔ کلاؤڈ میں اسٹوریج کی ایک حد ہوتی ہے اور یہ فیچر چیٹ اور میڈیا بیک اپ آئی کلاؤڈ کی جانب سے مفت دی جانے والی 5 جی بی اسٹوریج ختم ہونے کے مسئلے سے بچا سکتی ہے۔

البتہ، یہ فیچر صرف ایک جیسے آپریٹنگ سسٹم پر کارگر ہوگا، یعنی اینڈرائیڈ ڈیوائس سے صرف اینڈرائیڈ ڈیوائس پر یا آئی او ایس سے آئی او ایس پر ڈیٹا منتقل کیا جا سکے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos