ایکس سابقہ ٹوئیٹر اب صارفین کا بائیومیٹرک ڈیٹا بھی حاصل کرے گا

[post-views]

[post-views]

امریکا:  ایکس سابقہ ٹوئیٹر اب صارفین کی تعلیم اور روزگار کی معلومات کے ساتھ ساتھ بائیو میٹرک ڈیٹا بھی اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

پرائیویسی پالیسی کے تحت ایکس صارفین کا بائیومیٹرک ڈیٹا اکھٹا کرنے سے پہلے ان سے اجازت حاصل کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پالیسی 29 ستمبر 2023 سے نافذالعمل ہو گی۔

ابھی تک ایکس نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ ان معلومات کو کیسے اکٹھا کرے گا اور اس سے ان کا کیا مقصد ہے۔ بلومبرگ کا دعویٰ ہے کہ بائیو میٹرکس پریمیم صارفین کے لیے ہے جن کی تصدیق کیلئے ایکس پریمیم صارفین کو اپنی سرکاری شناخت اور تصویر جمع کرانے کا آپشن دے گا۔ اس بائیومیٹرک معلومات کی مدد سے ایکس فراڈ کی کوششوں سے نمٹنے اور پلیٹ فارم کو صارفین کے لیے زیادہ محفوظ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

علاوہ ازیں پلیٹ فارم صارفین کی تعلیم اور روزگار کی معلومات ممکنہ ملازمتوں کی سفارش کیلئے ایمپلائز کے ساتھ شیئر کرنے اور اشتہارات کیلئے جمع کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos