Premium Content

یوگا دل سمیت کئی بیماریوں کا حل

Print Friendly, PDF & Email

عام لوگ یوگا کو انسانی صحت کے لیے زیادہ مفید نہیں سمجھتے لیکن ماہرین کے مطابق روزانہ پندرہ منٹ تک یوگا کی مشق دل سمیت کئی بیماریوں سے بچا سکتی ہے۔

کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ یوگا کرنا دل کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ اس سے بلڈ پریشر کا نارمل رکھا جا سکتا ہے جب کہ ذیابیطس کو بھی کنٹرول کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ یہ تحقیق لاول یونیورسٹی میں واقع کوبیک ہارٹ اینڈ لنگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر پال پائرییئر اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔

ماہرین کے مطابق کئی معاملات میں یوگا ورزش سے زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ یوگا کی آرام دہ حرکات کسی بھی جسمانی چوٹ سے محفوظ رکھتی ہیں۔ تاہم ضروری ہوتا ہے کہ یوگا کا یہ سلسلہ طویل عرصے تک جاری رکھا جائے تا کہ اس کے مثبت اثرات بھی طویل عرصے تک برقرار رہیں۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

تحقیق کے مطابق مختلف عمر کے 60 افراد کا انتخاب کیا گیا جو بلڈ پریشر کے مریض تھے اور بلڈ پریشر کے علاوہ دیگر چھوٹی موٹی بیماریوں سے دوچار رہے۔ ان میں موٹاپا بھی لاحق تھا اور ذیابیطس کے قریب پہنچ چکے تھے۔ ہرفرد کو تین ماہ تک ورزشی تربیت کے پروگرام سے گزارا گیا۔

ان افراد کو دو گروہوں میں بانٹا گیا تھا۔ ایک گروہ کو باقاعدگی سے ماہر ٹرینر کی موجودگی میں یوگا کرایا گیا ۔ اس کےبعد 30 منٹ کی ورزش کرائی گئی۔ایک گروہ کو صرف جسمانی ورزش کرائی گئی لیکن یوگا نہیں کرایا گیا۔ اس دوران ٹیم نے تمام افراد کےبلڈ پریشر، شوگر اور دل کی صحت پر نظر رکھی۔

اس کے بعد مروجہ اسکیل کی بنا پر تمام شرکا میں دل کے دورے کی پیشگوئی کرنے والے پیمانے آزمائے گئے اور دل کی دیگر بیماریوں کا خدشہ بھی نوٹ کیا گیا۔

رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

اب ان میں سے جن افراد نے یوگا ورزشیں کی تھیں ان میں دل کے دورے کے خطرے بننے والے تمام عوامل دیگر کے مقابلےمیں کم تھے۔ اسی بنا پر ماہرین نے کہا ہے کہ ورزش کے ساتھ ساتھ پٹھوں اور بدن کو کھینچنے والی ورزشیں ضرور کی جائیں جو کہ یوگا ہی کی ایک صورت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos