Premium Content

یوٹیوب میں بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر اسٹوریز فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیچر 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا اور کریٹیرز میں کافی مقبول تھا۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب کمپنی کی جانب سے اسٹوریز کی بجائے کمیونٹی پوسٹس اور مختصر ویڈیوز کے سیکشن شارٹس پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

بیان میں بتایا گیا کہ 26 جون 2023 اسٹوریز پوسٹ کرنے کے لیے آخری دن ہوگا جس کے بعد اسے مزید استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

اور26 جون کو پوسٹ کی جانے والی اسٹوریز 3 جولائی تک پلیٹ فارم پر نظر آئیں گی جس کے بعد یہ فیچر باضابطہ طور پر ختم ہو جائے گا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ صارفین کو پہلے ہی شارٹس، لائیو اور کمیونٹی پوسٹس کی شکل میں ایسے ٹولز فراہم کیے جاچکے ہیں جو ان کے ناظرین کو انگیج رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ کمیونٹی پوسٹس کا فیچر حال ہی میں متعارف کرایا گیا تھا جو اسی وقت استعمال کرنا ممکن ہے جب کسی یوٹیوب چینل کی سبسکرپشن ایک ہزار افراد کریں۔

یوٹیوب اسٹوریز کو اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کے مقبول اسٹوریز فیچر کے مقابلے میں متعارف کرایا تھا۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

تاہم یہ فیچر عام صارفین میں کچھ زیادہ مقبول نہیں ہو سکا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos