Premium Content

یوٹیوب کا شارٹس دورانیہ 3 منٹ کرنے کا فیصلہ 

Print Friendly, PDF & Email

ٹک ٹاک کی مقبولیت نے دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی خود کو بدلنے پر مجبور کردیا اور ان کی جانب سے مختصر ویڈیوز کو زیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔

درحقیقت ٹک ٹاک کی مقبولیت نے یوٹیوب کو مختصر ویڈیوز پر مبنی فیچر شارٹس متعارف کرانے پر مجبور کیا جس میں صارف ایک منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرسکتے ہیں۔

مگر اب یوٹیوب شارٹس کے دورانیے کو کچھ بڑھایا جا رہا ہے۔

اکتوبر 15 سے گوگل کے اس پلیٹ فارم میں ویڈیوز کا دورانیہ ایک منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ کیا جا رہا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ٹک ٹاک میں کافی عرصے سے 10 منٹ طویل ویڈیوز کرنے کا آپشن صارفین کو دستیاب ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے اسے 30 منٹ تک بڑھانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

اب لگتا ہے کہ گوگل کی جانب سے اس میدان میں بھی ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ کیا جا رہا تھا جس کے باعث شارٹس کے دورانیے کو بڑھایا جا رہا ہے۔

شارٹس کے دورانیے میں اضافے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کی جانب سے چند فیچرز کا اعلان بھی کیا گیا۔

ان میں سے ایک فیچر شارٹس فیڈ میں کمنٹ کے پریویو کا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے ٹیمپ لیٹ نامی فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین شارٹس کیمرے کے ذریعے یوٹیوب پر موجود کلپ کو اپنی ویڈیوز کا حصہ بنا کر ری مکس کلپ بناسکیں گے۔

اگر آپ کو شارٹس پسند نہیں تو اب اس کے لیے بھی ایک ٹول متعارف کرایا جار ہا ہے۔

اس ٹول کے ذریعے کمپنی کی جانب سے آپ کو کم از کم شارٹس دیکھنے کا آپشن دیا جائے گا۔

اس ٹول تک رسائی یوٹیوب ایپ سیٹنگ کے ذریعے ممکن ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos