یمنی فوج کاامریکی بحری جہازوں پر حملہ

[post-views]
[post-views]

یمنی افواج نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کی مدد کیلئے آنے والے امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں پر بڑا حملہ کر دیا۔

یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیا نے کہا ہے کہ حملے میں 3 امریکی ڈسٹرائیر کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں بحریہ، فضائیہ اور بری فوج نے حصہ لیا ، امریکی جہازوں پر 23 بیل سٹک اور ونگ میزائل داغے گئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہا کہ جہازوں کو نشانہ بنانے کیلئے ڈرونز سے بھی مدد لی گئی  حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک تل ابیب، غزہ پر حملے بند نہیں کرتا اور فلسطینیوں کو امداد نہیں پہنچائی جاتی۔

اس کے علاوہ مزاحمتی فورسز نے عراق کے مقبوضہ علاقوں میں بھی ایک اہم ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos