Premium Content

ذکا اشرف کو پی سی بی منیجنگ کمیٹی کے سربراہ کے طور پر 3 ماہ کی توسیع مل گئی

Print Friendly, PDF & Email

نگراں وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کوئی اعلیٰ سطح پر تقرریاں نہیں کر سکتی۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی روزمرہ کے معاملات نمٹائے گی اور پالیسی فیصلے نہیں کر سکتی۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو تین ماہ سے زیادہ کی توسیع نہیں ملے گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

پی سی بی نے کہا کہ ذکا اشرف کی زیرقیادت پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی جولائی 2023 میں چار ماہ کی مدت کے لیے تشکیل دی گئی تھی، اور نگران وزیر اعظم نے پی سی بی کے سرپرست کے طور پر اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے تین ماہ کی توسیع دی ہے۔

جمعرات کو سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان کی کرکٹ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos