اسرائیل کے غزہ پرحملوں میں مزید 39 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان عبداللطیف سمیت 30 افراد شمالی غزہ میں شہید ہوئے۔
عالمی ادارہ خوراک نے کہا ہے کہ لاکھوں فلسطینی شدید بھوک اورغذائی قلت کے دہانے پرہیں، غزہ میں دستیاب خوراک کے ذخائر محض دو ہفتے تک چل سکیں گے۔
لبنانی وزارت صحت نے اپنی رپورٹس میڈیا کو دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔













