غزہ، اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود مزید 88 فلسطینی شہید کردیئے۔
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں21بچے اور25 خواتین شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد46ہزار788ہوگئی۔
حماس ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء سمیت تمام مطالبات منظورکرالئے ہیں، مستقل جنگ بندی، بے گھرلوگوں کی گھروں کوواپسی معاہدے میں شامل کیا گیا، اسرائیلی کابینہ میں جنگ بندی معاہدہ کی منظوری کے لیے آج ووٹنگ ہوگی۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ امید ہے حماس اوراسرائیل جنگ بندی معاہدے پراتوارسے عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔
عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کے نظام صحت کودوبارہ بنانے کیلئے 10 ارب ڈالرکی ضرورت ہے، اقوام متحدہ ادارہ اُنروا کی پورٹ کے مطابق غزہ جنگ میں روزانہ اوسطاً 15 بچے زخمی ہوئے۔