عید کی نماز کی قضا

[post-views]
[post-views]

عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ جائے تو اس کی کوئی قضا نہیں ہے۔

اگر کوئی شخص عید کی نماز امام کے پیچھے نہ پڑھ سکے یا کسی وجہ سے اس کی عید کی نماز فاسد ہو جائے تو شرعًا اس کی قضا کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا، نہ وقت کے اندر نہ اس کے بعد۔

ہاں اگر وہ شخص چاہے تو نمازِ چاشت کی چار رکعتیں بغیر اضافی تکبیرات کے پڑھ لے۔ پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ سورۃ الاعلی اور دوسری رکعت میں سورۃ الضحٰی، تیسری میں سورۃ الانشراح اور چوتھی میں سورۃ التین پڑھی جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos