لاہور/کراچی: پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مال برداری کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
ملک شہزاد اعوان نے ایندھن کی قیمتوں میں بار بار تبدیلی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ سے مال بردار ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کے طریقہ کار کو بھی مسترد کر دیا۔
ملک شہزاد اعوان کے مطابق مال بردار ٹرانسپورٹرز نے حال ہی میں اپنی 40 روزہ ہڑتال وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ان کے زیر التوا مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد ختم کی تھی۔









