بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا اجلاس

[post-views]
[post-views]

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم کردہ اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا افتتاحی اجلاس آج ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔

نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، اور سپہ سالار و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس اجلاس میں ترکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان کی اس اجلاس میں شرکت ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ اس کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]