نیوزی لینڈ کو شکست، بھارت تیسری بار چیمپئن ٹرافی کا فاتح

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئن ٹرافی کا فائنل میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ اور بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔

اوپنر آنے والے بھارتی کپتان نے آج بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ وہ 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی پہلی وکٹ 105 کے مجموعی اسکور پر گری۔ جب گل 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے باؤلر نے بھارت کی دوسری وکٹ بھی جلد ہی حاصل کر لی۔ اور ویرات کوہلی ایک رن بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی تیسری وکٹ ویرات کوہلی کی گری۔ جنہوں نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

بھارت کی چوتھی وکٹ 183 کے مجموعی رنز پر گری۔ شریاس آئیر 48 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ پانچویں وکٹ 203 رنز پر گری۔ اکشر پٹیل 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی چھٹی وکٹ 241 کے مجموعی اسکور پر گری۔ ہارڈک پانڈیا 18 گیندوں پر 18 رنز پر بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 250 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 57 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ جب کیویز کے اوپنر بیٹر ویل ینگ 15 رنز بنا کر یارون چکرورتی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کیویز کا دوسرا کھلاڑی 69 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوا۔ راچن رویندرا 37 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

نئے آنے والے کھلاڑی کین زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 75 کے کے مجموعی اسکور پر صرف 11 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔ یہ وکٹ بھی بھارتی باؤلر کلدیپ یادیو کے حصے میں آئی۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 108 کے مجموعی رنز پر گر گئی۔ ٹام لیتھم 14 رنز بنا کر رویندرا جدیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ 5ویں وکٹ 165 کے مجموعی رنز پر گری۔ فلپس 34 رنز بنا کر یارون چکرورتی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

کیویز کی چھٹی وکٹ 211 کے مجموعی رنز پر گری۔ جب ڈیرل مچل 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 239 رنز پر نیوزی لینڈ کو ساتویں وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان مچل نے بتایا کہ باؤلر میٹ انجری کے باعث فائنل نہیں کھیل رہے۔ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور پچ ویسی ہی ہے جیسے بھارت کے خلاف پچھلے میچ کی تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے، دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے  25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos