وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کرلیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں ای سی سی اورکابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
دوسری طرف آج قومی اسمبلی اجلاس کے دوران 12منٹ میں 5 بلز منظورکرالئے گئے جبکہ اپوزیشن احتجاج کرتی رہ گئی۔
12منٹ میں کورم کی نشاندہی بھی ہوئی، گنتی بھی کی گئی تو کورم بھی پورا نکلا، سول سرونٹ ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔