لندن، وزیراعظم شہبازشریف بیلا روس سے لند ن پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ ہیں، خصوصی طیارہ لوٹن ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف اورنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور عملے نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشین کو نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون 2025ء سے 2027ء کا روڈ میپ بھی پیش کیا گیا، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ماحولیاتی تحفظ کی مفاہمتی یادداشت پرعمل درآمد کیلئے روڈ میپ بھی دیا گیا۔













