اسرائیل کی جارحیت جاری، مزید 98 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ پر تازہ حملوں میں آج صبح سے ہونے والی ہیبت ناک بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 98 ہوگئی۔   

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تین روز میں 530 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 200 سے زائد بچے شامل ہیں۔ 

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں زمینی آپریشن شروع کردیا، اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا میں زمینی آپریشن شروع کیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا سے بےگھر فلسطینیوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی تھی، بےگھر فلسطینی پھر سے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ 

ادھر القسام بریگیڈز نے غزہ سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر متعدد راکٹ حملے کیے۔ ان حملوں کے دوران اسرائیلی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

اسرائیل نے القسام بریگیڈز کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا۔ 

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے حملے بند کرنے اور یرغمالیوں کو رہا کروانے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos