جعفر ایکسپریس حملہ: آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک، 155 مسافر بازیاب

دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر دیا جس کے بعد سکیورٹی فورسزکا کلیئرنس آپریشن جاری ہے،155 یرغمال مسافروں کوبازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ 27 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

بازیاب کروائے جانے والوں میں31 عورتیں اور 15 بچے بھی شامل ہیں،سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی مسافروں کی باحفاظت بازیابی کیلئے سکیورٹی فورسز کوشاں ہیں،دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹ لائٹ فون رابطے میں ہیں۔

چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا،سکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کےدرمیان شدید فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے۔

سکیورٹی فورسزکی اضافی نفری علاقےمیں آپریشن میں شریک ہے،زخمی مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos