یوکرین سے مذاکرات پر روسی صدر ولادیمر پیوٹن کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کو یوکرین نے کھیل کے طور پر لیا،ہمارا رویہ ہمیشہ مثبت رہا ہے۔
روسی میڈیا پر گفتگو کے دوران روسی صدر کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے ہم نے ایسٹر پر عارضی جنگ بندی کا اقدام کیا۔ یوکرین نے عارضی جنگ بندی کو کھیل کے طور پر لیا۔ ہم امن کی تمام تجاویز پر مثبت ہیں۔
دوسری جانب امریکا کی روس یوکرین تنازع حل کرنے کی کوششوں کے حوالے سے یوکرینی صدر زیلن سکی کا کہنا ہے کہ یوکرینی وفد برطانوی، فرانسیسی اور امریکی نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرینی وفدکی تینوں ممالک کے نمائندوں سے بدھ کو لندن میں ملاقات ہوگی۔ یوکرین جتنا ممکن ہوگا تعمیری طور پر بات چیت میں پیشرفت کے لیے تیار ہے













