روزہ میں کان میں تیل، دودھ، دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟
روزہ کی حالت میں کان میں دوا، تیل یا دودھ ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔
اس صورت میں روزہ کی قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔
اسی طرح روزے کے فساد و عدمِ فساد کے بارے میں شریعت کے تقاضے کےمطابق ایسا معیار ہونا چاہیے جو طبی تحقیقات و تدقیقات کا محتاج نہ ہو، اگر ایسا نہ ہو تو اس میں یہ اندیشہ ہے کہ اگر کسی زمانہ میں پچھلی تحقیقات باطل ہوجائیں، جیسا کہ اس دور میں ہوا ہے تو پھر ان پر مبنی احکام بھی بدلیں گے اور اس سے بڑا حرف آتا ہے۔ اور حدیث میں ایک عام سا ضابطہ ہے : ”روزہ اس چیز سے ٹوٹتا ہے جو جسم میں داخل ہو اس چیز سے نہیں جو جسم سے باہر آئے“(مصنف عبد الرزاق 4/ 208)۔ اور خود جو چیزیں اس سے مستثنا تھیں انہیں مختلف جگہوں پر ذکر کردیا گیا ہے۔فقط واللہ اعلم