عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

ملک بھر میں عید الفطر پر سرکاری ملازمین کی موجیں، اس بار چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ اس صورت میں عیدالفطر کے تین ایام ( پیر تا بدھ ) یعنی 31 مارچ اور یکم و دو اپریل کو عید منائی جائے گی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

تاہم تیس روزے پورے ہونے کی صورت میں عید یکم اپریل منگل تا جمعرات منائی جائے گی۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔

اس سے قبل ہفتہ و اتوار کو ویسے ہی سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوتی ہے، یوں عید کی کم از کم چھ تعطیلات ہوں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos