قد بڑھانے میں مدد گار غذائیں

ویسے تو انسان کے قدکا انحصار زیادہ تر جینیات پر ہوتا ہے، لیکن مناسب نشوونما کے لیے غذا میں کچھ ایسی چیزیں شامل کرنا جو قد بڑھنے میں مدد دے سکتی ہیں، بہت ضروری ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ جب انسان ایک مخصوص عمر کو پہنچ جاتا ہے ، اس وقت مزید قد نہیں بڑھتا لیکن پھر بھی کچھ غذائیں آپ کی ہڈیوں، جوڑوں اور جسم کو صحت مند اور مضبوط رکھ کر آپ کا قد برقرار رکھنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

مثال کے طور پر، پروٹین صحت مند نشوونما میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے جبکہ مدافعت نظام کی بہتری میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ دیگر غذائی اجزاء جیسے کیلشیم، وٹامن ڈی، میگنیشیم اور فاسفورس ہڈیوں کی صحت میں شامل ہیں، جو کہ نشوونما کے لیے اہم ہیں۔

آئیں جانتے ہیں کہ وہ کون سے کھانے ہیں جو قد لمبا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

چکن

دیگر ضروری غذائی اجزاء کے ساتھ پروٹین سے بھرپور، چکن صحت مند غذا میں ایک بہترین اضافہ ہو سکتا ہے، اس میں وٹامن بی 12 خاص طور پر زیادہ پایا جاتا ہے، یہ قد میں اضافے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔

چکن کا گوشت ٹورائن سے بھی بھرپور ہوتا ہے، جو ایک امینو ایسڈ ہے اور یہ ہڈیوں کی تشکیل اور نشوونما میں کردار ادا کرتا ہے۔

شکرقندی

شکر قندی بے شمار فوائد سے لیس ہوتی ہے، اس میں خصوصی طور پر  وٹامن اے ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں اور آپ کو لمبا ہونے یا اپنے قد کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

سالمن مچھلی

سالمن مچھلی اومیگا 3 فی ٹی ایسڈ سے بھری ہوئی ہے، اومیگا 3 فی ٹی ایسڈ وہ فیٹ ہیں جو جسم کو بڑھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، کچھ تحقیق یہ بھی بتاتی ہیں کہ اومیگا 3 فی ٹی ایسڈ ہڈیوں کی صحت میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ جن افراد کو نیند کے مسائل رہتے ہوں، یہ انہیں بھی حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

دہی

دہی میں موجود پروٹین بھی بچوں کا قد لمبا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

دہی جسم کی مجموعی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

انڈے

انڈے نیوٹرینٹس کا پاورہاؤس ہوتے ہیں، یہ پروٹین سے مالا مال ہوتے ہیں، ایک چھوٹی سی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ وہ بچے جن میں وٹامن ڈی کی کمی ہو، ان  بچوں کو وٹامن ڈی سپلیمنٹ دینے سے 6 ماہ کے دوران ان کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ  874 بچوں پر کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ باقاعدگی سے انڈے کھانے سے ماہانہ قد میں اضافہ ہوتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos