چین کے ایک ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شمال مشرقی چین کے شہر لیاو یانگ کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق ریسٹورنٹ میں 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 22 افراد آگ کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔
واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، دوسری جانب چینی صدر نے زخمیوں کو علاج کے لیے ہر ممکن سہولیات دینے اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔