پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 3 جنگی طیارے مار گرائے

[post-views]
[post-views]

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج نے مؤثر اور فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے 3 طیارے مار گرائے۔

بھارت نے کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں معصوم پاکستانی شہید اورزخمی ہوئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ذرائع کے مطابق بھارت نے صرف غیر مسلح اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، جو کہ ایک ناقابل معافی جنگی جرم ہے۔ پاک افواج نے ہر شہید پاکستانی کا بدلہ لیتے ہوئے دشمن کے طیارے تباہ کردیے ہیں۔

سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔

صورتحال کے پیش نظر افواج پاکستان مکمل ہائی الرٹ پر ہیں اور ملک بھر میں دفاعی تیاریوں کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos