برطانیہ نے اعلان کیا کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی اقدامات ناقابل قبول ہیں اور انہیں روکا جائے۔

[post-views]
[post-views]

برطانیہ نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو لندن رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ غزہ میں ہر گزرتا لمحہ تباہی میں اضافہ کر رہا ہے، جہاں خوراک کی شدید کمی کے باعث ایک لاکھ بتیس ہزار سے زیادہ پانچ سال سے کم عمر بچے زندگی اور موت کے درمیان ہیں۔

ان کے مطابق اسرائیلی حکومت جان بوجھ کر امداد کی فراہمی روک رہی ہے، جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا قحط فطری نہیں بلکہ انسانی فیصلوں کا نتیجہ ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے زور دیا کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں فی الفور ختم ہونی چاہییں کیونکہ امن قائم کرنے کا واحد راستہ جنگ بندی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ برطانیہ اسرائیل سے مزید حملے روکنے کا مطالبہ کرتا ہے اور عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ بھی اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

دوسری طرف، انٹرنیشنل جینوسائیڈ اسکالرز ایسوسی ایشن نے اسرائیلی کارروائیوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کو “نسل کُشی” قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos