غزہ میں اسرائیلی جارحیت، مزید 65 فلسطینی شہید

[post-views]
[post-views]

غزہ میں گزشتہ صبح سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مزید 65 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق قابض فوج نے غزہ میں دو رہائشی مکانات کو مکمل طور پر تباہ کردیا جبکہ شاتی پناہ گزین کیمپ کے ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا، جہاں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔

تازہ حملوں کے بعد غزہ میں مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 64 ہزار 756 جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 59 تک پہنچ چکی ہے۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے متعدد گھروں پر غیر قانونی چھاپے مارے اور 1500 سے زائد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے تلکریم سمیت مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر کی گئی ان گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات اجتماعی سزا اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

اپنے بیان میں حماس نے مزید کہا کہ قابض فوج کی یہ کارروائیاں اس حقیقت کی نشاندہی کرتی ہیں کہ اسرائیل مقبوضہ علاقوں پر اپنا کنٹرول کھوتا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos