شمالی کوریا کسی بھی وقت نیا ایٹمی تجربہ کر سکتا ہے

[post-views]
[post-views]

جنوبی کوریا کی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کے سلسلے میں کسی بھی وقت نیا ایٹمی تجربہ کر سکتا ہے۔ ایجنسی کے مطابق اگر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن حتمی منظوری دے دیتے ہیں تو چند دنوں یا ہفتوں میں یہ تجربہ ممکن ہے۔

جنوبی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یون ہیپ نے انٹیلی جنس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے معروف پنگ گائی ری جوہری مرکز میں سرگرمیاں غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہیں۔ سیٹلائٹ تصاویر اور زمینی معلومات کے مطابق سائٹ پر افرادی نقل و حرکت، تکنیکی مشینری کی تنصیب اور حفاظتی انتظامات میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تجربے کے تمام تکنیکی مراحل تقریباً مکمل ہو چکے ہیں اور اب صرف کم جونگ اُن کے سیاسی فیصلے کا انتظار ہے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا روس کے تعاون سے ایک نیا سیٹلائٹ لانچ پروگرام شروع کر رہا ہے، جس کا مقصد زیادہ طاقتور اور جدید جاسوسی سیٹلائٹس تیار کرنا ہے۔ یہ سیٹلائٹس شمالی کوریا کو خطے میں عسکری نقل و حرکت اور ہدفی نگرانی کی بہتر صلاحیت فراہم کریں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ ممکنہ جوہری تجربہ نہ صرف مشرقی ایشیا بلکہ عالمی سلامتی کے لیے بھی تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا اب تک چھ مرتبہ جوہری تجربات کر چکا ہے، جن میں آخری تجربہ 2017 میں کیا گیا تھا، جسے اُس وقت اس کے سب سے طاقتور دھماکے کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos