ٹرمپ کی وینزویلا کے لیے جنگ کی دھمکی، امریکی سمندری کارروائیاں جاری

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف ممکنہ عسکری کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممکنہ آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ وینزویلا کے قریب سمندری علاقوں میں تیل بردار جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا اس طرح کے اقدامات خطے میں جنگ کے امکانات پیدا کر سکتے ہیں تو انہوں نے براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا، تاہم ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ایسا امکان موجود ہے۔

صدر ٹرمپ نے وقت کے تعین کے حوالے سے کہا کہ سب کچھ حالات پر منحصر ہے، اور اگر وینزویلا کی قیادت اپنی موجودہ پالیسی جاری رکھتی ہے تو امریکی بندرگاہوں اور سمندری راستوں پر سخت ردعمل دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ آئندہ دنوں میں مزید وینزویلا کے آئل ٹینکروں کو ضبط کیا جا سکتا ہے تاکہ امریکی پابندیوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

یہ یاد رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے وینزویلا سے آنے اور جانے والے تیل بردار جہازوں کی ناکہ بندی کا حکم دیا تھا، جس سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ میں اضافہ ہوا، اور بعد میں امریکہ نے ایک آئل ٹینکر بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔

مزید یہ کہ ستمبر سے اب تک امریکی فضائی کارروائیوں میں بحرالکاہل میں 30 کشتیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے، جن میں 104 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos