ڈونلڈ ٹرمپ کا رمضان المبارک پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد کا پیغام

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ رمضان روحانی تجدید اور خدا کی نعمتوں کے شکر ادا کرنے کا مہینہ ہے، اور یہ امریکی شہریوں کے لیے نماز، روزے اور عبادت پر زور دینے والا مقدس وقت بھی ہے۔

صدر نے بیان میں کہا کہ رمضان ہمارے رشتوں کو مضبوط کرتا ہے اور ہمدردی و عاجزی جیسی مشترکہ اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی سے عبادت کرنے کا حق ہمارے معاشرے کی پہچان اور خوشحالی و طاقت کا ستون ہے۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ ہر روز ان کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام شہری اپنے عقائد کے مطابق آزادی کے ساتھ عبادت کر سکیں، کیونکہ مذہبی آزادی کا مطلب ہے کہ اپنے دین پر کسی خوف یا ظلم کے بغیر عمل کیا جا سکے۔

امریکی صدر نے رمضان کے اس بابرکت مہینے میں دنیا بھر میں خوشیوں، برکتوں، اتحاد اور امن کے قیام کے لیے دعا کی بھی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز آج سے ہو گیا ہے اور یہ مقدس مہینہ عید الفطر کی خوشیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos