ایران کے خلاف کارروائی کے امکانات موجود ہیں، امریکی صدر

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے نئی تجاویز موصول ہوئی ہیں جن کا وہ جلد تفصیلی جائزہ لیں گے، تاہم ان کے بقول یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ تہران کی پیش کردہ تجاویز قابل قبول ثابت ہوں گی۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندیاں اور ناکہ بندی ایک “دوستانہ دباؤ” کی صورت اختیار کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان بھی موجود ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے اب تک اپنے اقدامات کی مکمل قیمت ادا نہیں کی، اور مستقبل میں اس پر مزید دباؤ ڈالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے پاس ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے وسیع اختیارات اور گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس میں ڈیموکریٹ اراکین اور بعض ری پبلکن رہنما جنگ کی منظوری کے معاملے کو اٹھا کر انتظامیہ کی سفارتی اور مذاکراتی پوزیشن کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جرمنی سے بڑی تعداد میں فوجیوں کو واپس بلانے کا منصوبہ رکھتا ہے، اور یہ تعداد پانچ ہزار سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos