آڈیو لیک ہونے کے باوجودبھی عمران خان کی مقبولیت میں کمی نہیں آ رہی۔ عمران خان اپنے بنیادی سیاسی حلقے میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ عمران خان کے سپوٹرز انہیں سیاسی آزادی کے لیے مسیحا سمجھتے ہیں۔
پاکستان سابق وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کے بعد سے سیاسی بحران کا شکار ہے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ سابق وزیراعظم کی مقبولیت سال 2022 کے آغاز میں بہت کم تھی۔ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ملک میں تقریباً تمام ضمنی انتخابات ہار رہی تھی۔ پنجاب میں بزدار دور میں ہونے والے گزشتہ ضمنی انتخابات میں خانیوال میں پی ٹی آئی کو بھاری مارجن سے شکست ہوئی تھی۔ تمام سیاسی پشین گوئیاں اور حساب کتاب اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کی مقبولیت گر رہی تھی۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/is-the-politics-of-imran-khan-invincible/
حکومت کی تبدیلی کے بعد سے عمران خان نے اپنے سیاسی کارکنوں کو متحرک کیاا ور حکومت کی تبدیلی کے پیچھے غیرملکی سازش کے بیانیہ کو چلایا اور اس بیانیے کو لے کر تمام شہروں میں مہم چلائی۔پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے اس بیانیے کو باخوبی چلایا اور اپنے اس مقصد میں کامیاب رہے۔ اس طرح سے سابق وزیراعظم نے عوام میں گرتی ہوئی مقبولیت کو دوبارہ حاصل کر لیا۔ پنجاب میں پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن جیت کر پنجاب پر دوبارہ حکومت حاصل کر لی۔
تازہ ترین سروے بتاتے ہیں کہ اندرون سندھ اور بلوچستان کے علاوہ پی ٹی آئی ملک کی تقریباً تمام حصوں میں مقبول ترین جماعت ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے تمام حصوں میں مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ وادی پشاور، مالاکنڈ ڈویژن، جنوبی کے پی کے، سابقہ فاٹا یا یہاں تک کہ مسلم لیگ ن کا روایتی گڑھ ہزارہ ڈویژن، پی ٹی آئی پورے کے پی کے صوبے میں مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔
اس کے بعد، پی ٹی آئی اسلام آباد دارالحکومت کے علاقے میں سب سے زیادہ مقبول سیاسی جماعت ہے۔ پنجاب میں عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کو الگ کرتے ہوئے، پی ٹی آئی نے مقبولیت کے لحاظ سے پنجاب کے تقریباً تمام علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ خطہ پوٹھوہار پہلے ہی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور اس نے علاقے میں اپنی مقبولیت کی رفتار کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی اور عمران خان سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ یہاں تک کہ سروے بھی بتاتے ہیں کہ پی ٹی آئی وسطی پنجاب میں برتری حاصل کر رہی ہے، جو کبھی پی ایم ایل این کا ناقابل تسخیر گڑھ تھا۔ پی ٹی آئی ایک بار پھر سندھ کے شہری علاقوں میں مقبول ہے۔ تاہم اندرون سندھ میں پی پی پی کی گرفت متعدد وجوہات کی بنا پر برقرار ہے۔ پی ٹی آئی بلوچستان کی پشتون بیلٹ میں کچھ حد تک مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/is-the-politics-of-imran-khan-invincible/
پی ٹی آئی پورے ملک میں مقبول سیاسی جماعت ہے ۔ پی ٹی آئی پہلے ہی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مقبول ہے۔ پاکستان کی سیاست میں سیاسی رجحانات ہمیشہ سے مختلف رہے ہیں۔ تاہم،عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک پی ڈی ایم اقتدار میں رہے گی۔ پی ڈی ایم کی روایتی حلقوں میں مقبولیت میں کمی کی بنیادی وجہ ملکی معیشت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات نہیں کروا رہی ہے۔ اسی وجہ سے عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت پورے ملک میں بڑھ رہی ہے۔