ڈیجیٹل مردم شماری

[post-views]
[post-views]

پاکستان بیورو آف شماریات کو ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے 126000 ٹیبلٹ موصول ہو گئےہیں۔  انسانی خدمات کو بروئے کار لا کر ان ٹیبلٹ کے ذریعے سے ملک میں پہلی دفعہ ڈیجیٹل مردم شماری  کی جائے گی۔ نادرا کے چیئرمین طارق ملک نے کہا ہے کہ  ان  آلات سے مردم شماری کا  ڈیٹامنظم  انداز میں ترتیب اور محفوظ کیا جا سکے گا۔ اُنہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ڈیجیٹل تبدیلی سے 200 ملین سے زیادہ شہریوں کی گنتی نہ صرف تیز اور زیادہ موثر بلکہ بہت زیادہ درست بھی ہو جائے گی۔

 پاکستان بیورو آف شماریات کے پاس ڈیجیٹل طور پر دستیاب تفصیلی ڈیٹا کے ساتھ، پاکستانی حکام اور پالیسی سازوں کے پاس، جیسا کہ مسٹر ملک نے بیان کیا ہے، ” شواہد پر مبنی پالیسی سازی کا ایک بنیادی نظام” ہوگا۔ مثال کے طور پر، عالمی پوزیشن سسٹم اور جغرافیائی معلوماتی نظام کے اعداد و شمار کی بدولت جس کی امید ڈیجیٹل مردم شماری کے ذریعے جمع کی جائے گی، حکام کے لیے یہ دیکھنا بہت آسان ہو جائے گا کہ لوگ کہاں رہتے ہیں اور ان تک کیسے پہنچنا ہے۔ قومی سطح کی ہنگامی صورتحال جیسے وبائی امراض یا قدرتی آفات سے نمٹنے کے دوران اس طرح کی معلومات ناقابل یقین حد تک کارآمد ثابت ہوں گی۔ جی پی ایس  ڈیٹا کا استعمال بہت زیادہ ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر جی آئی ایس ڈیٹا کسی آفات کے اثرات کو سمجھنے میں مدد گار ہو گا،جیسا کہ اس سال  بہت بڑے پیمانے پر جو سیلاب آیا اس کے موثر حل کے لیے اقدامات کرنا۔  مردم شماری کا یہ ڈیٹا  حلقہ بندی اور پارلیمنٹ میں نشستیں مختص کرنے کے لیے بھی مدد گار ہو گا۔جی آئی ایس کی وجہ سے حلقہ بندیاں مفروضوں کی بجائے حقائق پر کی جاسکیں گی۔

اس کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو اس مشق میں شامل کرنا ایک اچھا خیال ہو سکتا ہے تاکہ مردم شماری کے نتائج سامنے آنے کے بعد انہیں کوئی اعتراض نہ ہو۔ سیاسی جماعتو ں کی خواہش ہے کہ مستقبل میں انتخابات سائنسی طور پر جمع کیے گئے درست اعدادو شمار کی بنیاد پر ہوں ۔اس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق بھی  ہیں۔ تاہم، یہ واضح کیا جانا ضروری ہے کہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری اس سال ہونے والے عام انتخابات کو متاثر نہیں کرے گی تاکہ کسی دوسری صورت میں مردم شماری کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔ آخر میں یہ ضرروی ہے کہ حاصل کردہ  معلومات  درست ہوں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے  کہ جمع کیے گئے مردم شماری کے اعداد و شمار محفوظ رہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos