خواتین کی تعلیم پرعائد عارضی پابندی اٹھانے کیلئے کام کررہے ہیں: ذبیح اللہ مجاہد

[post-views]
[post-views]

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ حکومت خواتین کی تعلیم پرعائد عارضی پابندی اٹھانے کے لیےکام کررہی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے بعد ذبیح اللہ مجاہد نے بیان جاری کیا جس میں انہوں نے او آئی سی سے ہونے والی میٹنگ کا خیر مقدم کیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/khawateen-ki-mulazmat-par-pabandi-talban-hakomat/

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یقیناً عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہیے نہ کہ اس کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کی خواتین کی تعلیم کو لے کر تشویش نا سمجھ میں آنے والی ہے تاہم امارت اسلامی اس معاملے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور عارضی پابندی کو اٹھانے کیلئے کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/khawateen-ki-university-taleem-par-pabandi-drust-faisla/

افغان حکومت کا کہنا تھا کہ ہم تمام بین الاقوامی اداروں اور بالخصوص او آئی سی سے امارت اسلامی اور افغان عوام کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos