WhatsApp Image 2024-06-10 at 10.33.04 PM

سال 2023 کی پہلی پولیو مہم

[post-views]
Pakistan and Afghanistan are the only two countries in the world that are yet to be polio-free.
[post-views]

سال 2023 کی پہلی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح ہو چکا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسکا افتتاح کیا ہے۔ اس مہم کے دوران پاکستان بھر میں پانچ سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ کاوشوں سے پاکستان کو پولیو فری بنائیں گے۔

مگر بدقسمتی سے وطنِ عزیز اب بھی اُن چند ممالک میں شامل ہے جہاں نہ صرف پولیو وائرس موجود ہے ، بلکہ گزشتہ برس کے دوران بھی 20 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں سترہ صرف شمالی وزیرستان میں سامنے آئے ہیں۔ پولیو مہمات کے باقاعدگی سے انعقاد کے باوجود نئے پولیو کیس سامنے آنا باعث تشویش ہے۔

شمالی وزیرستان سے اتنی بڑی تعداد میں پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد حکومت اب نہ صرف شمالی وزیرستان بلکہ اس سے ملحقہ علاقوں جنوبی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں کو بھی پولیو کے حوالے سے حساس قرار دے چکی ہے، اور باوجود اس کے ان علاقوں میں پولیوٹیموں پر حملے ہوتے رہتے ہیں، ان علاقوں میں پولیو مہمات کا انعقاد یقینی بنا رہی ہے۔ حکومتی کاوشوں اور پولیو ورکرز کی جانفشانی کے بعد اب والدین کا بھی  فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے باقاعدگی سے پولیو کے قطرے پلوائیں۔

حکومت کا بھی فرض ہے کہ وہ کامیاب پولیو مہمات کے انعقاد کے ساتھ والدین میں آگاہی  پھیلانے کا اہتمام بھی کرے تاکہ رواں سال یعنی 2023 میں پاکستان کو پولیو فری بنایا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Compaign (1)
Latest Videos