Premium Content

عمران خان اب کبھی اقتدارمیں نہیں آ سکتا: وفاقی وزیر تعلیم

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان تاریخ کا سیاہ باب ہےجو اب کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتا۔

مریدکے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان قائم رہے گا مگر اسے تباہ کرنے والا عمران قائم نہیں رہے گا، اگرعمرانی حکومت ختم نہ ہوتی تو ملک ٹوٹ جاتا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/chairman-imran-khan-ka-mangal-k-roz-banking-court/

رانا تنویر نے کہا کہ لاڈلا روزانہ قانون کا مذاق اڑاتا ہے اور لاڈلا پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے،عمران خان اورپرویز الٰہی بہت بڑے ڈرامے ہیں، ان کی پارٹی اب تھیٹربنےگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 3 بارکا منتخب وزیراعظم نوازشریف قانون کی حکمرانی کے لیےگریڈ 20 کے سرکاری ملازمین کے سامنے پیش ہوتارہا، نواز شریف کو اقامے پر تاحیات نااہل کیاگیا جب کہ لاڈلےکوکھلی کرپشن پربھی موجیں کرائی جارہی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos