بھارتی فضائیہ نے راجستھان حادثے کے بعد تمام مگ 21 لڑاکا طیاروں کو گراؤنڈ کردیا

[post-views]
[post-views]

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ نے راجستھان میں ہونے والے حادثے کے بعد تمام مگ 21 لڑاکا طیاروں کو گراؤنڈ کردیا۔ 

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں راجستھان میں مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے کی وجوہات کے لیے جاری تحقیقات میں تاحال کوئی پیش رفت نہ ہونے کی بنیاد پر تمام لڑاکا طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

سینئر دفاعی عہدیداروں نے بتایا کہ مگ 21 کے بیڑے کو اس وقت تک گراؤنڈ کر دیا گیا ہے جب تک کہ تحقیقات نہیں ہو جاتیں اور حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل جاتا۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

راجستھان میں گر کر تباہ ہونے والا لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب اسے حادثہ پیش آیا۔ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos