اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال گہری تشویش کا باعث ہے ، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
جینوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تشددکے واقعات میں اضافے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی خبریں پریشان کن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کا شہریوں پر مقدمہ چلانے کے لیے فوجی عدالتوں کا استعمال کرنے کا ارادہ تشویش ناک ہے ، یہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
وولکر ترک نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کو مکمل لا قانونیت میں دھکیل دیا گیا ہے ۔
آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کا واحد راستہ انسانی حقوق، جمہوری عمل، قانون کی حکمرانی کےاحترام کے ساتھ ہموار ہوگا۔