سوڈان:فوجی دھڑوں کی جنگ نے مغربی علاقے کو اُجاڑ دیا

سوڈان میں اقتدار پر قبضے کے لیے جاری فوجی دھڑوں کی جنگ نے سوڈان کے مغربی علاقے دارفر کو اُجاڑ دیا۔

دارفر کے تمام دیہاتوں کو ملیشیاؤں نے تباہ کر دیا، امدادی ایجنسیوں نے دارفر میں انسانی تباہی کا خدشہ ظاہر کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دارفر میں وسیع پیمانے پر لوٹ مار اور اہم بنیادی ڈھانچے کی تباہی نے بہت سے لوگوں کو خوراک، صاف پانی اور ادویات سے محروم کر دیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

سیٹ لائٹ تصاویر میں بھی دارفر میں آگ سے خاکستر علاقوں کو دیکھا گیا، فوج اور پیراملٹری فوج کے درمیان جنگ بندی کے باوجود دارفر میں لڑائی جاری ہے۔

لڑائی کی وجہ سے انسانی امداد کے منتظر لاکھوں افراد کو ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے کوئی امداد نہیں مل پائی، امداد نہ ملنے کی صورت میں انسانی تباہی کا خدشہ ہے۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور پیراملٹری فورسز  کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos