سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

[post-views]
[post-views]

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ ہاؤس میں خفیہ دستاویزات کیس میں  پیشی کے موقع پرگرفتار کیا گیا، ٹرمپ کو ڈپٹی مارشلز نے گرفتار کیا، وہ فیڈرل الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معتمد خاص والٹ ناؤٹا کو بھی گرفتار کر لیا گیا  ہے۔ امریکی مارشلز سابق صدر ٹرمپ کے فن گر پرنٹس لیں گے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا الزام ہے۔

 گرفتاری کے بعد سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے میامی کورٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔

دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےخفیہ دستاویزات کیس میں اپنے اوپر لگائے الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ انہیں سزا دینے کی کوشش الیکشن میں مداخلت ہے ۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ پردوسری بار فرد جرم عائد کی گئی تھی، ٹرمپ پر نئی فرد جرم عہدہ ختم ہونے کے بعد خفیہ دستاویز سے متعلق مبینہ لاپروائی پر عائد کی گئی تھی۔ ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزامات کاسامنا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos