سمندری طوفان بپرجوائے خوف کے بادل منڈلا کر چلتا بنا، طوفان کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں ہلکی بارش ہی برسا سکا تاہم تیز ہواؤں اور آندھی نے ہفتوں سے جاری شدید گرمی بھگادی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان میں آج اورکل بارش اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ اس دوران 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کابتانا ہےکہ کیٹی بندر کے ساحل پر 6 سے 8 فٹ تک لہریں بلند ہوسکتی ہیں جب کہ لہروں کی اونچائی 2 سے ڈھائی میٹر بلند ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 جون کو ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر میں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جب کہ 17 جون کو میرپورخاص اور عمرکوٹ میں بھی تیز اور کہیں شدید بارش کا امکان ہے، اس دوران ہوائیں 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 17 جون تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔







