روس میں فوجی بغاوت کا خطرہ ٹل گیا

[post-views]
[post-views]

ماسکو: روس میں فوجی بغاوت کا خطرہ ٹل گیا، ویگنر جنگجو نے روسٹوو آن ڈان میں روسی فوجی ہیڈ کوارٹر خالی کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے نیم فوجی دستے ویگنر کے رہنما یوگینی بریگوزین نے ماسکو کی طرف مارچ روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم روسیوں کا خون نہیں بہانہ چاہتے اور اسی لیے فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ ماسکو کی جانب اپنی پیش قدمی روک دیں اور واپس یوکرین چلے جائیں۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

ذرائع کے مطابق یوگینی پریگوزین کے اس اعلان کا مقصد بحران کو کم کرنا ہے۔

یوگینی پریگوزین نے فوجی پیش قدمی روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فورسز ماسکو سے صرف 200 کلومیڑ کے فاصلے پر ہیں لیکن انہیں واپس جانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یوگینی پریگوزین نے یہ واضح نہیں کیا کہ روس نے ان کے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کو مانا ہے یا نہیں۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

اس سے قبل یوگینی پریگوزین نے کہا تھا کہ ولادمیر پوتن نے غلطی کی ہے اب روس کو جلد ہی ایک نیا صدر ملے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos