نیٹوکا روس کے خلاف نئے فوجی منصوبے کا اعلان

[post-views]
[post-views]

مغربی ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو نے روس کے خلاف اپنے نئے فوجی منصوبے تیار کرنا شروع کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجی کمیٹی کے سربراہ ایڈرمل راب بویر نے نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ روس کی زمینی افواج کا بڑا حصہ یوکرین میں لڑ رہا ہے لیکن اس کی افواج اب بھی ہمارے لیے خطرہ ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے روس دوبارہ نئے سرے سے تیاری کرنے جا رہا ہے اور اسی لیے نیٹو کے منصوبے روسی فوج کی موجودہ حیثیت کو دیکھتے ہوئے نہیں بلکہ یوکرین حملے سے پہلے اس کی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔

ایڈمرل راب بویر نے کہا کہ جوہری صلاحیتوں کے علاوہ ہم روس کو سمندروں، فضاؤں اور خلا میں ایک سنگین خطرے کے طور پر دیکھتے رہیں گے کیونکہ اس کی افواج بہت قابل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos