سویڈن حکومت کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے پر غور

[post-views]
[post-views]

سویڈن کی حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے پر غور کر رہی ہے۔

سویڈن کے وزیر انصاف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ قرآن پاک سمیت دیگر مقدس کتابوں کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

سویڈن کے وزیر انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے آپ سے سوال کرنا چاہیے کہ کیا موجودہ صورتحال کے بعد قوانین میں تبدیلی ضروری ہے؟ حالیہ واقعات نے سویڈن کی داخلی سلامتی کے لیے خطرات کو بڑھا دیا ہے اور سویڈن کو حملوں کے لیے ترجیحی ہدف بنا دیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

سویڈن کے پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث رواں سال قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی متعدد درخواستیں مسترد کر دی گئیں تاہم عدالتوں نے پولیس کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا ،سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی قابل مذمت اور ناپاک جسارت کے بعد دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور ملعون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos