بھارت نے راوی کے بعد دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے ہریکے کے مقام سے 95 ہزار کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے، بھارت سے چھوڑا گیا پانی 12 گھنٹوں تک گنڈا سنگھ قصور پر پاکستان میں داخل ہوگا۔
دریائے راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھنے لگا ہے، دریائے راوی میں جسڑکے مقام پر پانی کے بہاؤ میں تیزی ہے۔
سیلاب کے پیش نظر مختلف اضلاع میں ریلیف کیمپ قائم کردیےگئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہےکہ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز پیشگی انتظامات مکمل کریں، ایمرجنسی کنٹرول روم میں اسٹاف کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے، تمام متعلقہ محکمے تازہ ترین صورت حال سے اتھارٹیز کو اگاہ رکھیں۔







