انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عدم پیشی پرچیئرمین پی ٹی آئی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنمائوں کے خلاف تھانہ رمنا اور گولڑہ میں درج ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے دونوں مقدمات میں حاضری سے استثنا کی درخواست دی ، جج اے ٹی سی ابوالحس نات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش ہونا پڑے گا ۔
عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں فرخ حبیب ،شبلی فراز،حسان نیازی کے بھی قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔







