ٹوئٹر کا صارفین کو آمدنی میں حصہ دینے کا اعلان

[post-views]

[post-views]

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ ویڈیوز بنانے والوں کو اشتہارات سے ہونے والی کمائی میں حصہ دیا جائے گا۔

کمپنی نے اعلان کیا کہ ویڈیوز بنانے والوں کو اُن اشتہارات کی کمائی میں حصہ ملے گا جو پوسٹ کے ریپلائز میں ظاہر ہو رہے ہوتے ہیں تاہم صرف تصدیق شدہ اکاؤنٹس اس کے اہل ہوں گے اور جن کی پوسٹس گزشتہ تین ماہ میں 50 لاکھ مرتبہ دیکھی جا چکی ہوں۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ادائیگی کے لیے صارف کا سٹرائپ پر اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے۔کمپنی کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ویڈیوز بنانے والوں کو پلیٹ فارم کی جانب راغب کیا جائے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

سوشل میڈیا کمپنی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ صارفین کو ٹوئٹر سے براہ راست کمانے میں مدد فراہم کرتے ہوئے ’کریٹر ایڈز ریوینیو شیئرنگ‘ کے نام سے پروگرام لانچ کر دیا ہے۔

ٹوئٹر نے کہا کہ رواں ماہ میں ہی اس پروگرام کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور تمام اہل صارفین اس کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھی ٹوئٹر نے صارفین کو اجازت دی تھی کہ وہ اپنے شائع کیے گئے ویڈیوز مواد کو سب سکرائب کروا کر پیسے کما سکتے ہیں۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جولائی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کہا تھا کہ سب سکرپشن فیس سے ہونے والی کمائی کا پورا حصہ پہلے سال میں ویڈیوز بنانے والوں کو ملے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos