سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ۔ آر ایس ایف کے اسپتال پر ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے ڈرون حملہ دارالحکومت خرطوم کے جڑواں شہر ام درمان میں کیا گیا ۔ جس میں اسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچا ۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
خیال رہے کہ سوڈان چار ماہ سے جاری جھڑپوں میں چار ہزار کے قریب افراد ہلاک اور چھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔







