ابوظہبی کے حکمران خاندان کے شیخ سعید بن زید ال نیہان جو کچھ عرصے سے شدید علیل تھے،انتقال کر گئے ہیں۔
شیخ سعید بن زید ال نیہان کی عمر 58 سال تھی، وہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زید ال نیہان کے بھائی تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق شیخ سعید بن زید ال نیہان کو سال 2010ء کے جون میں ابوظہبی کے حکمران کا نمائندہ بنایا گیا تھا۔
اور 22 جولائی کو صدارتی عدالت نے ان کی شدید علالت کے بارے میں اعلان کیا تھا، ان کے انتقال پر ابوظہبی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔








