افریقی اسلامی ملک نائیجر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجر میں فوجی بغاوت کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا جبکہ تمام ادارے معطل کر دیئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق فوجی جنرل کو ہٹانے پر فوج نے صدر محمد بازوم سے استعفیٰ مانگا تھا اور انکار پر حکومتی تختہ ہی الٹ دیا گیا۔







