میٹا نے انسٹاگرام صارفین کے لیے پیسے کمانے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا۔
کمپنی کی جانب سے متعدد ممالک میں انسٹاگرام سب سکرپشنز نامی پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کا اعلان میٹا نے جنوری 2022 میں کیا تھا اور امریکا میں اس کی آزمائش شروع کی گئی تھی۔
انسٹاگرام سب سکرپشنز کے ذریعے کریٹیرز اپنے فالوورز کو مخصوص پوسٹس، لائیو ویڈیوز، اسٹوریز، ریلز، ہائی لائٹس اور دیگر تک پیسوں کے عوض رسائی فراہم کرسکیں گے۔
سب سکرائبرز کو ایک اسپیشل بیج بھی دیا جائے گا تاکہ کمنٹ سیکشن میں وہ دیگر سے الگ نظر آئیں۔اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے صارفین کو چند شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

صارف کی کم از کم عمر 18 سال جبکہ فالوورز کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہونا ضروری ہوگی۔پروگرام کے لیے اہل قرار پانے والے صارفین اپنے خصوصی مواد تک رسائی کے لیے ماہانہ فیس طے کر سکیں گے۔












