وزیر اعظم شہباز شریف مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھائی، شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کے لئے متحدہ عرب امارات گئے تھے۔
اس مختصر سے دورے کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ یو اے ای سے متعلق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی ٹوئٹ کیا ہے۔








